نصاب سے باچا خان پر مضمون نکالا گیا تو احتجاج کریں گے، ہارون بلور

Haroon Bilour

Haroon Bilour

پشاور (جیوڈیسک) پشاور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور نے کہا ہے کہ اگر تعلیمی نصاب سے باچاخان اور غنی خان کے مضامین نکالے گئے تو حکومت کو اس کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی رہنما اور پارٹی کی ذیلی تنظیم نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی صوبائی ایڈوائزر ہارون بلور نے پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر تعلیمی نصاب سے باچاخان اور غنی خان کے مضامین نکالے گئے۔

اس کے خلاف بھر پورا حتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو آنے والے وقت کے لئے تربیت دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوتھ آرگنائزیشن کی ممبر سازی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔