مظفر پور (جیوڈیسک) ملٹی نیشنل کمپنی کی پراڈکٹس میں ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا تھا کہ ان میں لیڈ مقررہ حد سے زیادہ موجود تھی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔
مقدمے میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان تینوں اداکاروں نے بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی اشتہاروں میں کمپنی کی پراڈکٹس صحت کیلئے اچھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
آج سماعت میں عدالت نے امیتابھ بچن ، مادھوری ڈکشٹ اور پریتی زنٹا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔