عدالت کا آصف زرداری کیخلاف نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم

 Asif Zardari

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی محتسب ادارہ (نیب) کے پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر 5 ریفرنسزمیں دلائل مکمل کرلئے جس پر احتساب عدالت نے نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد احتساب عدالت میں جسٹس محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر، ایس جی ایس اور پولوگراؤنڈ میں دلائل مکمل کئے۔

نیب نے احتساب عدالت سےاستدعا کی کہ آئندہ سماعت پر سابق صدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کو ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا تاہم نیب نےآئندہ سماعت تک وقت مانگ لیا۔ اس مو قع پر سابق صدر آصف زردرای کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عدالت جب بھی سابق صدرکو بلائےگی وہ آئیں گے، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں کو احترام کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔