عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا، بچوں کی والد کیساتھ جانے کیلئے چیخ و پکار

Court

Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کے ایک اور کیس میں عدالت نے بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا بچوں نے چیخ و پکار کرتے ہوئے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شالامار کی رہائشی فائزہ نے اپنے شوہر ذوالفقار سے جھگڑے کے بعد بچوں کی تحویل کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

احاطہ عدالت میں فائزہ اور ذوالفقار میں خوب تکرار ہوئی اس موقع پر بچے باپ کے ساتھ جانے پر ضد کرتے رہے۔ کمسن بچے باپ کے ساتھ جانے پر بضد تھے اور انہوں نے رو رو کر احاطہ عدالت سر پر اٹھا لیا ، وکلاء نے صورتحال کے پیش نظر مداخلت کر کے بچوں کو ماں کے ساتھ روانہ کر دیا۔