عدالتی فیصلے کا احترام کرتاہوں ، موقف کا دفاع کریں گے، ذکا اشرف

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اپنے موقف کا بھرپور دفاع کریں گے۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد موقف کا بھرپور دفاع کریں گے۔ کل ہونے والی جنرل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا۔