اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چودھری نثار کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا وزیر داخلہ دہشت گردوں کو بچا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کی جانیں لینے والوں کو محب وطن کہا جارہا ہے ، وہ مذاکرات کے مخالف نہیں تاہم چاہتے ہیں کہ فوج کو اس میں نہ گھسیٹا جائے ، مذاکرا ت ناکام ہوگئے تو الزام فوج پر آئے گا۔