پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کیس میں شہادتیں طلب کر لی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر خان نے سابق وزیر صنعت اور قومی وطن پارٹی کے رہنما بخت بیدار کے کیس کی سماعت کی۔ بخت بیدار نے کرپشن کے الزامات پر عمران خان پر ہتک عزت کا دعوی کر رکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل قاضی انور کا موقف تھا کہ یہ کیس نا قابل سماعت ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان نے درخواست خارج کر دی اور اگلی پیشی پر بخت بیدار کے خلاف شہادتیں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔