عدالت نے بھارتی انسانی حقوق کارکن اروم شرمیلا کی رہائی کا حکم دیدیا

Irom Sharmila

Irom Sharmila

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پور کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکن اروم شرمیلا کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

اروم شرمیلا منی پور میں مسلح افواج کو حاصل خصوصی اختیارات کے خاتمے کیلیے 14 سال سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

منی پور میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ نافذ ہے جس کے تحت مسلح افواج کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں اور فوج پر کارروائیوں کے دوران زیادتی کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔

اروم شرمیلا نے اس قانون کو ختم کروانے کے لیے نومبر 2000 میں اپنی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔