اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی نے کہا ہے کہ ایف ایٹ کچہری واقعے کی انکوائری کل سے کچہری میں شروع ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور کاسی نے عدالت کے دیگر ججز کے ہمراہ ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی انکوائری جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور رجسٹرار میراں جان کاکڑ کی نگرانی میں شروع ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی کیلیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔