عدالت نے انٹر کے امتحان میں نقل کرانے والا ملزم جیل بھیج دیا

Court

Court

کراچی (جیوڈیسک) عدالت نے انٹر کے امتحان میں طالبعلم کو نقل کرانے کیلیے رقم وصول کرنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے دھماکا خیز مواد رکھنے والے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے جعلی سفری دستاویزات تیار کرانے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر جرمانے کی سزا سنادی، تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے انٹر کے امتحان میں رقم کے عوض نقل کرانے کے الزام میں گرفتار ملزم عدنان کو 28 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزم کے خلاف مدعی شاکر نے رپورٹ درج کرائی تھی۔

کہ اس کے بھتیجے کا امتحانی سینٹر گلشن ڈگری کالج میں ہے اور اس سے ملزم اور اس کے ساتھی نے پیپر حل کرانے کے لیے 5 ہزار روپے طلب کیے تھے پولیس نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم کو 5 ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے قتل اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملوث ملزم سلیم عرف ٹینشن کو 27 مئی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔