کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا نیب کے افسران میر اوصاف تالپر اور زین العابدین نے انکے سیلون پر حملہ کیا مگر عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔
شگفتہ اعجاز نے مزید کہا نیب افسر کی بیوی کے الزامات بے بنیاد ہیں نیب افسر میر اوصاف تالپر اور زین العابدین نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو تمام فنکار سڑکوں پر آئیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کا سومو ٹو نوٹس لیں۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ نیب اہلکاروں کے تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعہ نے انکا کاروبار تباہ کر دیا ہے انہیں معاملہ ختم کرنے کے لئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔