کے الیکٹرک کے خلاف زائد بلنگ پر مقدمہ درج

K Electric

K Electric

کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک کے خلاف زائد بل جاری کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا، متعلقہ افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 6 نومبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری سماعت کے لیے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح رو ڈاقبال سینٹر کے رہائشی جاوید حیدر کاظمی ایڈوکیٹ کی فوجداری کی دفعہ 22 /A کی دخواست پر تھانہ عیدگاہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر تھانہ عیدگاہ میں مقدمہ قائم ہوا، جبکہ ملزمان کے الیکٹرک جنرل منیجر غلام رسول ڈائری اور ڈپٹی جنرل منیجر احمد معین الدین کی جانب سے فاضل عدالت نے سماعت کے دوران دونوں افسران کی 6 نومبر 2014 تک منظوری کرکے درخواست گزار اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے۔