کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عدالت نے دعا منگی کیس کے 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دعا منگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کے مطابق دعا منگی کو ملزموں نےڈیفنس سے اغوا کیا تھا۔ دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔
عدالت نے ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت 5 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی، دیگر ملزموں میں مظفر علی، وسیم راجہ اور فیاض سولنگی شامل ہیں۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گوہوں کو طلب کر لیا۔
عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی، جب کہ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ دعامنگی کو 30 نومبر 2019 کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے دعامنگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مار کر زخمی بھی کیا تھا۔ واقعےکا اغوا اوراقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔