اہلسنت و الجماعت کا کارکنان کے قتل کیخلاف مظاہرہ

Ahle Sunnat Wal Jamaat Protest

Ahle Sunnat Wal Jamaat Protest

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) کندھ کوٹ میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے ملک بھر میں کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سے ہیبت روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر قاری عبدالوہاب، سٹی صدر غلام مصطفیٰ معاویہ، مولانا محمد یوسف ،اسداللہ حیدر اور الہیٰ بخش معاویہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کارکنان کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے

جبکہ کراچی میں ہمیں روزانہ لاشوں کے تحفے دیے جا رہے ہیں، کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش ہے، ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کارکنان کے قتل عام میں ملوث عناصر سمیت ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو منظر عام پر لایا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کر دیا جائے گا جس کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوگی، بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔