کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود تعنیات نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کے سنئیر اکائونٹ افسر ہدایت اللہ میمن کی ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نوٹس کے باوجود سماعت میں عائشہ ابڑو یا ان کا وکیل موجود نہیں تھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عائشہ ابڑو 30 مارچ تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں اور ایس پی سینٹرل کو ہدایت کی کہ کہ مچلکے جمع نہ ہوں تو عائشہ ابڑو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ہدایت اللہ میمن کی درخواست پرعدالت نے ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کو سنئیر اکائونٹ افسر ہدایت اللہ میمن کو تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدم تعیناتی پر ہدایت اللہ میمن نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔