اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء کیلئے مجسٹریٹ تعینات کر دیا گیا۔ مجسٹریٹ 24 گھنٹے ایف ایٹ کچہری میں موجود رہے گا۔
دھرنے کے شرکاء کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیوٹی مجسٹریٹ مخصوص علاقے کی بجائے پورے شہر کی بھی مانیٹرنگ کرے گا ، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مجسٹریٹ فوری طور پر رسپانس کرے گا۔
مجسٹریٹ ریڈ زون میں پولیس یا دھرنے کے شرکاء کی جانب سے شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔ ریڈ زون میں کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا۔