کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر آئی جی سندھ سمیت پولیس اور رینجرز کے کئی افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران پییشی کے واضح احکام کے باوجود آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران حاضر نہیں ہوئے، جس پرعدالت نے قرار دیا کہ پولیس اور رینجرز کے افسران عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔
اس لئے صوبے میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر پولیس و رینجرز کے افسران کو گرفتار کرکے انہیں جنوری کے تیسرے ہفتے میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔