لاہور (جیوڈیسک) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیاں توڑنے میں ملوث ملزم گلو بٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔گلو بٹ عدالت سے باہر آتے ہی گاڑیوں کے شیشے توڑنے سے صاف مکر گئے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہورمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں گلو بٹ کا ٹرائل ہوا، عدالت نے تھانا فیصل ٹاؤن کے انچارج انویسٹی گیشن کا بیان قلمبند کیا، گلو بٹ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ گلوبٹ سے مبینہ طور پربرآمد ہونے والے ڈنڈے کی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔
عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ گلوبٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دہشت گرد میڈیا نے قرار دیا۔ انہوں نے تو گاڑیوں کے شیشےنہیں توڑے۔ گلو بٹ آج جذباتی نظر آئے اور کہنے لگے کہ پاکستان میں جو بم دھماکے اور قتل وغارت ہو رہی ہے، کیا وہ بھی گلو بٹ کر رہا ہے۔