اسلام آباد (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے کہا ہے۔
کہ جو کچھ عدالت میں ہوا انتہائی افسوسناک ہے ،کوئی کتنا بھی بڑا عہدیدار کیوں نہ ہو ، عدالت کا احترام سب پر لازم ہے ، چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ عمران خان کو عدالت نے طلب ہی نہیں کیا تھا،ان کے آنے سے یہ واقعہ ہوا