کچہری حملے کے خلاف وکلا کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

 Strike

Strike

اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ ایف ایٹ کچہری کے ایک ہفتے بعد آج بھی وکلا اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر نصیر کیانی نے بتایا کہ وکلا ابھی تک عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہیں ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جنرل باڈی کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ وکلا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔