اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن اسکول آف اکنامکس کانفرنس میں شرکت کیلئے آیا ہوں۔
عدالتیں اپنے رویے سے ثابت کریں گی کہ انصاف ہو رہا ہے یا نہیں، انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیج دیئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لندن میں بلوچستان سے متعلق چند افراد غلط فہمیاں پھیلا نا چاہتے ہیں، اخبارات کی خبروں سے عوام کی رائے نہیں بدلتی، پاکستان کے عوام پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔