اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، فیصل گلزار

Khoshab

Khoshab

خوشاب (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کرائم کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو بھی مو ثر بنایا جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے نیز چالان عدالتوں میں بروقت داخل کروائیں جائیں تاکہ ملزمان کو فوری قرار واقعی سزا ہو سکے۔ محرم الحرام ڈیوٹی پر تعینات اہلکار ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں۔