عہد ساز اداکارہ سوفیا لورن آج اپنی 80 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Sophia loren

Sophia loren

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی معروف عہد ساز اداکارہ سوفیا لورن آج اپنی 80 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اطالوی اداکارہ سوفیا لورین نے 1950 میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا اور اب تک وہ تقریبا 100 فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 1961

میں فلم Cesira میں بہترین اداکاری پر سوفیا نے آسکر ایورڈ حاصل کیا جبکہ 1990 میں انہیں اعزازی آسکر بھی دیا گیا۔ سوفیا کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر میکسیکو سٹی کے ایک عجائب گھر میں ان کے شاندار فلمی سفر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش کا افتتاح سوفیا لورن نے خود کیا جس میں انکی زندگی سے منسوب،، مختلف اشیا کو پیش کیا گیا ہے۔