عہد کریں کہ پاکستان کو مثالی اور فلاحی مملک بنائیں گے, آرمی چیف

Army Chief

Army Chief

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں یوم آزادی کی پریڈ کے موق پر آرمی چیف جنرل کیانی نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قوم کے اتحاد کے بغیر بحرانوں پر قابو پانا مشکل ہو گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متعلق شک و شبہات ظاہر کرنے والے قوم کے عزم سے انجان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح ملک اور قوم کا مفاد ہونا چاہئے، ملک اور قوم کے لئے ایک ہو کر سوچنا ہو گا، انشااللہ راستے خود آسان ہو جائیں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان کا مقصد صرف زمین کے ٹکڑے کا حصول نہیں بلکہ ایک فلاحی ریاست کا حصول تھا، عہد کریں کہ پاکستان کو مثالی اور فلاحی مملک بنائیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر قوم میں اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔