احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی
Posted on January 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل : احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی لڑائی کے متعدد واقعات اور سڑک کے حادثات میں 8افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب میں احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خاتون رفیعہ بی بی زوجہ محمد ارشد ، اور چارافراد محمد منور ولد اللہ بخش، اللہ بخش ولد سلطان، بشیر احمد ولد محمد شریف، عامر سلطان ولد محمد شریف ساکنان چک321گ ب زخمی ہوگئے فریقین کے درمیان احاطہ کی ملکیت کا تنازعہ ہے۔
دونوں طرف سے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی گئی چک نمبر665/6گ ب کے رہائشی امجد علی ولد علی محمد بھٹی کو معمولی تنازعہ پر وسیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا جس کو سول ہسپتال میں طبی امدا دد ی گئی۔
چک نمبر320گ ب کے رہائشی محمد شفیق ولد ولی محمد کو ندیم ولد عبدالمجید نے تشددکرکے زخمی کر ڈالا احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com