جموں (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہاپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ گائے ذبح کریں نہ ہی بڑا گوشت کھائیں ورنہ سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وشواہندو پریشد مقبوضہ کشمیر کے سرپرست راماکانت دوبے نے جموں میں جاری بیان میں کہا کہ گائے کے ذبیح یا بڑا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بھی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے گائے کے ذبح کرنے کی حمایت پر ایک مسلم رکن کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔