پشاور (جیوڈیسک) سینئر صوبائی وزیر و وزیر خزانہ خیبر پختونخوا سراج الحق نے اکانٹینٹ جنرل صوبہ خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ اور ایجنسیز کے اکانٹینٹ افیسرز 31 اگست تک سرکاری ملازمین کے CP فنڈ کو GP فنڈ میں تبدیل کرکے کمپوٹرائزڈ بیلنس شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر صوبہ خیبر پختونخوا وزیر خزانہ سراج الحق نے پشاور میں تنظیم اساتذہ صوبہ KPK شعبہ بہبود اساتذہ کے وفد کے ساتھ ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا۔
کہ ملازمین نسل نو کی جدید خطوط کے مطابق تیاری میں اپنا کردار ادا کریں ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام جاری ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اکانٹینٹ جنرل صوبہ خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ اور ایجنسیز کے اکانٹینٹ افیسرز 31 اگست تک سرکاری ملازمین کے CP فنڈ کو GP فنڈ میں تبدیل کرکے کمپوٹرائزڈ بیلنس شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گزشتہ چند ماہ میں مختلف کیڈرز کے Gazetted اسکیل 16میں پروموٹ ہونے والے اساتذہ کے پرسنل فائل بھی تیار کریں انہیں نیا نظرثانی شدہ پے سلپ جاری کرنے کیلئے اور اکانٹینٹ دفاترسے متعلق سرکاری ملازمین کے مختلف کیسزز پنشن وغیرہ نمٹانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے کسی بھی ملازم کو محکمہ خزانہ سے کوئی بھی شکایت ہو شکایات سیل سے فورا رابطہ کریں اگر داد رسی نہ ہو جائے تو براہ راست رابطہ قائم کریں۔