سی پی ایل سی نے 50 مسروقہ موبائل فون مالکان کو واپس کردیے

Owners

Owners

کراچی (جیوڈیسک) سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے سربراہ احمد چنائے نے کہا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے موبائل فون چوری یا چھن جانے کی صورت میں پولیس یا کم ازکم سی پی ایل سی میں ضرور شکایت درج کروائیں۔

سی پی ایل سی نے کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے تعاون سے شہریوں سے چوری وچھینے گئے 45 ہزار سے زائد موبائل فون پچھلے 3 برس میں انھیں واپس کردیے، یہ بات انھوں نے گزشتہ روز 50 موبائل فون ان کے اصل مالکان کو واپس کرنے کی سادہ و پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں میں اعتماد کی فضا قائم کرنا انتہائی ضروری ہے، شہریوں کو اپنی شکایات ضرور درج کرانی چاہئیں، اس وقت بھی سی پی ایل سی کے پاس 80 سے 90 شکایات یومیہ درج ہوتی ہیں جوکہ غیر رجسٹرڈ شکایات سے کہیں کم ہے۔