سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی سی آئی اے سٹاف سے پولیس لائن کمپلیکس میں میٹنگ

Police Faisalabad

Police Faisalabad

فیصل آباد (محمد اقبال سے) سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے سی آئی اے سٹاف سے پولیس لائن کمپلیکس میں میٹنگ کی جس میں ایس پی سی آئی اے فاروق احمد ہندل ،مجاہد رضاڈی ایس پی سی آئی اے ،تمام سی آئی اے انچارج اور سی آئی اے سٹاف نے شرکت کی۔

سی پی او نے سی آئی اے سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا جن کی مشترکہ کوششوںسے54اشتہاری مجرمان ،22مس گینگ کے ممبران ،7گینگزکے 20ملزمان،09کاریں،11موٹرسائیکل،14موبائلز،06 عدد بھینس اور ایک کروڑبتالیس لاکھ ستانوے ہز ار پانچ سو روپے برآمد کیے ، سی آئی اے اقبال ڈویژن ،سی آئی اے جڑانوالہ ڈویژن،سی آئی اے صدر ڈویژن،سی آئی اے مکوآنہ کو گینگ اور اشتہاری مجرمان پکڑنے کا ٹارگٹ دیا گیا ،ٹار گٹ پور ا نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ کے خلاف حسب ضابطہ محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انچارج اینٹی کار لفٹنگ سٹاف انسپکٹر محمدیاسرفیصل آباد کو ہدایت ہوئی کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔سی پی او فیصل آباد نے ایس پی سی آئی اے کو ہیڈ منی مجرمان اشتہاری منظم گروہوں کی سرکوبی او ر وائٹ کا لرکرائم میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف کریک ڈائون لانے کی ہدایت کی۔