سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص کارکردگی پر مختلف پولیس افسران کو سزائیں سُنا دیں
Posted on January 31, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص کارکردگی پر مختلف پولیس افسران کو سزائیں سُنا دیں، سب انسپکٹر محمد انور تھانہ منصورہ آباد ،اے ایس آئی نعیم عادل ،اے ایس آئی اسلم تھانہ جھمرہ کو اشتہاری ملزمان نہ پکڑنے اور ناقص کارکردگی اور کرپشن پر دو دو سال سروس ضبط کرنے کی سزادی ،سب انسپکٹر خادم حسین کو تفتیش بروقت فائنل نہ کرنے پر اورمس کنڈکٹ پر تنزلی کر کے اے ایس آئی کر دیا۔
جبکہ پولیس حراست سے ملزم کی فراری پر تھانہ ماموں کانجن کے انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر ولی محمد وٹو، محرر ہیڈ کانسٹیبل محسن علی اور کانسٹیبل غلام سرور کو نوکری سے برخواست کر دیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com