واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ یوکرائن کی صورتحال تشویشناک ہے۔ روس جلد کرائمیا پر کنٹرول حاصل کرلے گا۔
سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے یوکرائن کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرائمیا ہاتھ سے نکل چکا ہے اور بہت جلد روس مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ کرائمیا اب یوکرائن کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور میرا نہیں خیال کہ وہاں روس کی گرفت کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔
صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ روس یوکرائن پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کو روکنا مشکل ہے اور جب تک یوکرائن میں روس کی حامی حکومت قائم نہیں ہو جاتی وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔