اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے نیا قرض لینا پڑے گا، اگر قسطیں ادا نہ کیں تو پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، قرض کسی نے بھی لیا ہوپاکستان کی عزت اسی میں ہے کہ واپس کیا جائے۔
قومی اسمبلی میں ارکان کی جانب سے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کی قسطوں کیلئے 3 ارب ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے، قرض لینے کیلئے عوام اور پاکستان کے مفاد کے خلاف کوئی شرط نہیں مانیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ قرض جس نے بھی لیا ہے، ملک کی عزت اسی میں ہے کہ واپس دیا جائے۔ وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ 5 سال میں آئی ایم ایف سے ساڑھے 8 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا، آئی ایم ایف بھی اتنے قرض پر لکیریں نکال رہا ہے۔