ٹیکس نیٹ نہ بڑھایا تو نیا قرضہ لینا پڑیگا، ٹیکس چوروں کا کچھ علاج کرینگے، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آ باد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ نہ بڑھایا گیا تو نیا قرضہ لینا پڑے گا۔ اہم مالیاتی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائے گی۔ امریکا کا دورہ مکمل کرنے پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں بزنس کانفرنس، عالمی بنک، آئی ایم ایف اور امریکا کے حکام سے ملاقاتوں میں انھوں نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کیلیے وسائل درکار ہیں اور اس مقصد کیلیے ٹیکس بڑھانا پڑیں گے۔

ٹیکس نہ بڑھائے تو قرض لینا پڑے گا۔ 31 مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور آئندہ مالی سال تک 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ اہم مالیاتی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کی مجموعی پیداوار مقررہ ہدف سے تجاوزکرجائے گی۔ اب پاکستان بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت ایک ارب ڈالر حاصل کر سکے گا۔ انھوں نے کہاکہ توقع ظاہر کی کہ عالمی بنک آئندہ ماہ اجلاس میں فنڈز کی منظوری دے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دفاعی بجٹ کے ساتھ چھیڑچھاڑ ممکن نہیں، ملازمین کی تنخواہ اور پنشن پہلے ہی کم ہے، مزیدکم کیاکی جائیں؟۔ آئی ایم ایف کے قرضے واپس چکانے ہیں اور حکومت کے پاس ٹیکس نیٹ بڑھانے کے سوا چارہ کیاہے۔