لاہور (جیوڈیسک) نجی ویب سائٹ کے پول میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کرکٹ آل اسٹار سیریز میں دیکھے جانے والے پسندیدہ ترین کھلاڑی قرار جبکہ فہرست میں ریورس سوئنگ کے کِنگ وسیم اکرم کا دوسرا نمبر ہے۔
کرکٹ آل اسٹار سیریز میں کرکٹ مداح اپنے من پسند کھلاڑیوں کو ان ایکشن دیکھ کر ماضی کی یادیں تازہ کر رہے ہیں، تیز رفتار باؤلنگ اور باؤنسرز کی وجہ سے مشہور شعیب اختر ایک مرتبہ پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے، کرکٹ آل اسٹارز کے پہلے ہی میچ میں خطرناک باؤنسرز سے بلے بازوں کا استقبال کرنے والے راولپنڈی ایکسپریس ایونٹ کے پسندیدہ ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
نجی ویب سائٹ پر ہونے والی رائے شماری میں انہیں سب سے زیادہ 34 فیصد ووٹ ملے، وسیم اکرم کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔