کرکٹ ایشیا کپ آئندہ سال 14 فروری سے بنگلادیش میں ہوگا

Cricket Asia Cup

Cricket Asia Cup

دبئی (جیوڈیسک) دبئی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال بنگلادیش میں ہوگا، میچز 14 فروری سے 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز 14 فروری سے 7 مارچ تک ہوں گے، ممکنہ طور پر میچز بنگلہ دیش کے شہروں ڈھاکا اور فتح اللہ میں کرائے جائیں گے۔ بھارت نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

ابتدا میں بھارتی ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈکے باعث ایشیا کپ میں شرکت مشکوک تھی، لیکن بھارتی حکام نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے تاکہ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرسکے۔ ٹورنامنٹ کے حتمی شیڈول کا اعلان براڈ کاسٹرز سے معاملات طے پانے کے بعد ہوگا۔