سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی کرکٹ میں ڈی آر ایس کے استعمال پر کئی حلقوں کی جانب سے سوال اٹھایا جاتا رہا ہے، ایشز سیریزمیں عثمان خواجہ کو غلط آوٹ دینے کے باوجود آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کہتے ہیں،کہ موجودہ امپائرز کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انہیں ڈی آر ایس کا استعمال بہتر لگتا ہے۔
آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے پہلے دن امپائر ٹونی ہل نے گریم سوان کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ آٹ قرار دیا تھا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے ریفرل مانگا تو تھرڈ امپائر کمار دھرما سینا نے بھی انہیں آوٹ قرار دیا، اس واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے شدید احتجاج کیا۔
لیکن سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے Decision Review System کے حق میں ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس میں غلطیاں ہو سکتی ہیں،لیکن یہ سسٹم امپائرنگ سے بہتر ہے، ٹیکنالوجی بہتر بنا کر غلطیوں پر قابو پایا جاسکتاہے، اگر امپائرنگ کا معیار اعلی نہیں ،تو ڈی آر ایس کا استعمال ہی حل ہے۔