سیالکوٹ (جیوڈیسک) چہرے پر خوف، آنکھوں میں انتظار اور دل میں نہ جانے کیا، سیکورٹی کی دہائی دیتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سیالکوٹ پولیس نے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا۔
سیالکوٹ کے راستے جاتے ہوئے انہوں نے جب گوجرانوالہ ضلع کی حد عبور کی تو سیکورٹی پر مامور مستعد پولیس اہلکاروں نے آنکھیں پھیر لیں۔ مہمان کرکٹر سڑک کنارے کھڑے سیالکوٹ سکواڈ کا انتظار کرتے رہے۔
اوٹھیاں چیک پوسٹ پر ایک گھنٹہ تک سیکیورٹی سکواڈ کا انتظار کرتے رہے کسی کے نہ آنے پر غیر ملکی کوچ بغیر سیکیورٹی اپنی گاڑی پر روانہ ہوگئے۔