اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کو کسی غیر ملکی کی ضرورت نہیں، اہم ذمہ داری کیلئے باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی بجائے اپنے کوچز پر اعتماد کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہماری ٹیم کو کسی غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس اس اہم ذمہ داری کیلئے باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں شکست کوئی انہونی بات نہیں۔ فتوحات کے ساتھ ساتھ شکست بھی کھیل کا ایک حصہ ہے۔