کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کاٹھیا واڑ یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام عنادل کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جو راشد لطیف کرکٹ ااسٹیڈیم کورنگی میں منعقد ہوا جس میں کراچی کی آٹھ نامور ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں کاٹھیاواڑ ولفرز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کاٹھیاواڑ لوائن کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
ولفرز نے مقررہ اوورز میں 85 رنز اسکور کیے لیکن لوائن مقررہ اورز میں 82 رنز بنا سکی فائنل کے مہمان خصوصی جہانگیر خانجی نواب آف جوناگڑھ نے فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان شکیل اور فائنل ہارنے والی ٹیم کے کپتان فیضیان کو اپنے دستے مبارک سے ٹرافیاں پیش کیں۔
عنادل جونیئر ٹرافی کے فائنل میں سپر کنگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسڑنٹ فائٹر کو شکست دی جونئیر فائنل کے مہمان خصوصی جناب طاہر نورانی اے ڈی آی جی ٹریفک کراچی نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔