لندن (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
آئی سی سی کے گلوبل ڈویلپمنٹ سیل کے ہیڈ ٹم اینڈرسن نے کہا ہے کہ اگر ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ دو سال بعد کرانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس صورت میں یہ مشکل ہو جائے گا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں بھی شامل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر دو سال بعد ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا تو آئندہ اولمپکس سے اس کی تاریخیں متصادم ہو سکتی ہیں، اس لئے یہ مشکل ہے کہ دو بڑے ایونٹس کو ایک ہی وقت میں کروایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اولمپکس ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ سے بھی بات ہوئی ہے۔ فی الحال اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ کرکٹ کو اگلے اولمپکس میں شامل کیا جائے۔