ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان اور بھارت آج چھٹی مرتبہ مدمقابل ہونگے

Pakistan, India

Pakistan, India

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی مہم کا آغاز 21 مارچ کو کریں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج تک 5 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں آمنے سامنے آئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 2007 کے ایڈیشن میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد یہ میچ ٹائی ہوگیا، بول آؤٹ میں بھارت نے بہتر کارکردگی دکھا کر معرکہ اپنے نام کرلیا۔پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ہوا، بھارت نے 5 رنز سے یہ میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

2012 کے ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں، یہ میچ بھی بھارت نے باآسانی 8 وکٹ سے جیت لیا،پاکستان ٹیم نے دورہ بھارت میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے، پہلا میچ پاکستان نے 5 وکٹ سے جیتا، دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو 11 رنز سے شکست ہوئی۔ اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں بھارت نے 3 اور پاکستان نے صرف 1 میچ جیتا ہے۔حالیہ کارکردگی میں پاکستان فیورٹ ہے، دیکھتے ہیں آج کونسی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے۔