جوہانسبرگ (جیوڈیسک) کرکٹ ساؤتھ افریقا نے بھارت سے جوڑ توڑ کی خبروں کی تردید کر دی اور واضح کیا کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
جنوبی افریقی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ساؤتھ افریقا، بھارت سے ڈیل کے نتیجہ میں بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور کر رہا ہے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے مطابق حالیہ صورت حال پرآئی سی سی، اور بھارت سمیت تمام بورڈز سے رابطہ ہے، تا کہ کوئی حل نکالا جائے، لیکن وہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
دنیائے کرکٹ مشکل وقت سے گزر رہی ہے، جنوبی افریقا کی خواہش ہے معاملات کو سلجھایا جائے اور اگلی بورڈ میٹنگ سے پہلے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
کرکٹ ساؤتھ افریقا نے بھارت سے جوڑ توڑ کی خبروں کو بے بنیاد اور افسوسناک قرار دیا۔