کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن پہنچ گئے۔ پی سی بی جسے چاہے کپتان بنادے، محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے t20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہم اچھا بھی کھیلے اور برا بھی، برا کھیلے ہیں تو حساب ہونا چاہیے اور ہمیں اپنی ناکامی کو ماننا چاہیے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں اپنی کارکردگی سے ناخوش ہوں، چیئرمین پی سی بی نے بلایا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ جس کو کپتان بنائے اسے قبول کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آخری 5 اووروں میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔

ایک سوال کے جواب میں کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ انہیں شاہد آفریدی کے بیان کاعلم نہیں، تمام کھلاڑی مثبت کھیلنا چاہتے تھے۔ ائرپورٹ پر شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔