کراچی (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان شاہد آفریدی نے قیادت ملنے پر بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ صرف پریشر کا کھیل ہے، شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انہیں درست انداز میں کھلا نے کی ضرورت ہے۔ وہ دوہزار سولہ تک بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے۔
آفریدی اپنی پرفارمنس پر پوچھے گئے سوال پر سیخ پا ہوگئے، کہتے ہیں ان پر تنقید کرنے والے ماضی کو پہلے دیکھ لیں۔ بوم بوم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پریشر کا کھیل ہے۔ جو دباؤ برداشت کرلے وہ کامیاب رہتا ہے۔
مصباح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اچھا پرفارم کررہے ہیں ایک سیریز سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے، آفریدی کا بطور کپتان پہلا امتحان پانچ اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہوگا۔