کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے شعیب ملک کے شکوے

Shoaib Malik

Shoaib Malik

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی نمبرز پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، کسی کھلاڑی کو ڈراپ کرنے سے قبل اس کو بتاکر پورا موقع دیا جائے۔ جیو نیوز کے انٹرویو میں شعیب ملک نے قومی ٹیم میں کم بیک کی امید ظاہر کی ہے انٹرنیشنل میچز میں توشعیب ملک کا بلہ رنز نہیں اگل پارہا تھا۔

سلیکٹرز نے دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کیا تو ان کا بیٹ چل پڑا اور انہوں نے نصف سنچری اسکور کردی۔ ذرائع سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ ڈراپ ہونے پر مایوس ضرور ہیں لیکن محنت کرکے ٹیم میں ضرور واپس آئیں گے۔