کرکٹ ورلڈکپ 2015ء: پلان کیلئے دو رکنی کمیٹی بنا دی

Javed Miandad,Intikhab Alam

Javed Miandad,Intikhab Alam

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ 2 رکنی کمیٹی میں انتخاب عالم اور جاوید میاں داد شامل ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 کے سلسلے میں پلیننگ کرے گی۔

کمیٹی ورلڈ کپ 92 کے فاتح کھلاڑیوں سے تجاویز لے گی اور بہتر حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈی جی کرکٹ جاوید میانداد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 13 ماہ پہلے تیاری کے آغاز سے ٹیم پر مثبت اثر پڑے گا۔