کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے لیکن ورلڈ کپ میں قومی سکواڈ کو تاحال حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ پہلے راؤنڈ میں چیف سلیکٹر معین خان سمیت کمیٹی اور منیجمنٹ کے ممبران نے شرکت کی۔
دوسرے راؤنڈ میں کپتان مصباح الحق سے سکواڈ کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیسرے مرحلے میں چیف سلیکٹر پندرہ کھلاڑیوں کے نام چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھیجیں گے جن کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شہریار خان خراب موسم کے باعث ابھی تک کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں جس کے بعد حتمی پندرہ کھلاڑیوں کے نامو٘ں کا اعلان کل یعنی آئی سی سی کوبھجوانے کی آخری تاریخ سات جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔