نیپئر (جیوڈیسک) پاکستان کی یو ای اے کے خلاف شاندار جیت کو ایک تیر سے دو نہیں بلکہ تین شکار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔
قومی شاہینوں نے ایک سو انتیس رنز کی بڑی جیت کے ساتھ دل بھی بڑا کر لیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹ کے ساتھ چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئے۔ ورلڈ کپ گروپ بی سے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے راہ ہموار کر لی۔ پاکستان کا معاملہ تو ابھی “اگر مگر” میں ہے لیکن پوزیشن اور رن ریٹ میں پہلے سے قدرے بہتری آ چکی ہے۔ سات مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔
پول بی کے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ فور پر نظر دوڑائیں تو ناقابل شکست بھارت 3 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے پر جنوبی افریقہ 4 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز 4 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان کے بھی 4 ہی پوائنٹس ہیں جنہوں نے آئرلینڈ سے نمبر فور پوزیشن چھین لی ہے۔