آکلینڈ (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بارش کے باعث میچ کو 43اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا ۔پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم عاملہ 10 اور کاک 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ روسو 39 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
ڈو پلیسز 82 سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈویلیز 45 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
ملر نے 18 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے 2 اور اینڈرسن نے 3 کھلاڑؑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔