کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

World Cup Trophy

World Cup Trophy

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کی ٹرافی کا دنیا کا سفر جاری ہے۔ میگا ایونٹ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی۔ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال فروری میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہورہا ہے۔

ورلڈ کپ کی ٹرافی دنیا کا چکر لگارہی ہے۔ ٹرافی آج افغانستان سے پاکستان پہنچے گی۔ لاہور میں پی سی بی کے آفیشلز ٹرافی کا استقبال کریں گے۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی تین دن پاکستان میں رہے گی۔

کل مینارپاکستان کے سائے تلے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں عام شہری بھی ٹرافی کا نظارہ کر سکیں گے۔ جبکہ اٹھارہ ستمبر کو ٹرافی کراچی پہنچے گی۔